حالیہ دور میں، بلاگنگ کر کے آنلائن پیسہ کمانا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ ورڈپریس، بلاگ سپاٹ،  Wix وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مطلب ہے کہ کوئی بھی کوڈنگ کی مہارت کی ضرورت کے بغیر اپنا بلاگ شروع کر سکتا ہے۔ تاہم، ان پلیٹ فارمز نے بلاگنگ کے کاروبار کو کافی مسابقتی (Competitive) بنا دیا ہے۔

لہذا، اگر آپ اپنا بلاگ شروع کرنے اور اس کے ذریعے پیسہ کمانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو درج ذیل رہنما ہدایات بلاگ سپاٹ اور ورڈپریس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے بلاگ کو  سیٹ اپ کرنے میں مدد کریں گے۔

لیکن پہلے آپ کی بلاگ سائٹ شروع کرنے کے لیے کچھ نکات یہ ہیں:

اپنا بلاگ شروع کرنے کے لیے نکات:

  • اپنے بلاگ کو شروع کرنے کا پہلا اور سب سے اہم حصہ بلاگ کے عنوان کا انتخاب کرنا ہے۔ اگر آپ بلاگنگ کے کاروبار میں زندہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس قسم کا مواد لکھنا ہوگا جو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق ہو۔ یہ جاننے کے لیے کہ لوگ کیا تلاش کر رہے ہیں تو، Google Search Suggestions اور  Auto-Complete  کا استعمال کریں اور پھر اپنے بلاگ کے عنوان  کا فیصلہ کریں۔
  • ایک اور اہم بات جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ آپ بلاگنگ کے ذریعے چند دنوں میں پیسے نہیں کما سکتے۔ اس کے لیے آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ اپنی شروعات سے کم از کم 5 سے 6 ماہ تک پیسے کے بارے میں مت سوچیں۔
  • آپ کو اپنا بلاگ شروع کرنے سے پہلے اپنی دلچسپی اور جذبے کی پہچان کرنی چاہیے۔ ایسا بلاگ شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ کی دلچسپی صفر ہو۔ آپ وقت کے ساتھ بور ہو جائیں گے اور آپ کا بلاگ باسی کھانے کی طرح محسوس ہوگا۔

اب ہم اس پر بات کریں گے جس کے لیے آپ سب یہاں ہیں اور وہ یہ ہے کہ "BlogSpot  اورWordPress بلاگز کا استعمال کرکے پیسہ کیسے کمایا جائے؟” ہم ان دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے بلاگ بنانے کا طریقہ کار فراہم کریں گے اور یہ بھی کہ آپ اپنے بلاگ کو کیسے منیٹائز، یعنی کے  اپنے بلاگ کو پیسہ کمانے کے قابل کیسے بنا سکتے  ہیں۔

BlogSpot کے ذریعے اپنا بلاگ بنانا:

  • سب سے پہلے اس لنک پر کلک کیجیے.
  • آپ کو  بلاگر کی ویب سائٹ پر اپنا بلاگ بنانے کے لیے گوگل اکاؤنٹ درکار ہے۔
  • اگر آپکے پاس گوگل اکاؤنٹ   ہے تو اس کا ای میل  اورپاس ورڈ لکھ کر اپنا پہلا بلاگ بنانا شروع کریں۔
  • اس کے بعد آپ کو اپنا Display Name   لکھنا ہو گا۔ اپنا Display Name   منتخب کریں اورContinue پر کلک کریں۔
  • اس  کے بعدآپکو اپنی سکرین کے بائیں طرف اوپر Create Blog  کا بٹن نظر آئے گا۔ اُس پر کلک کریں۔
  • اسکے بعد آپ کو اپنے بلاگ کا ٹائٹل، بلاگ کا ایڈریس اور اپنے بلاگ کے لیے تھیم کا انتخاب کرنا ہو گا۔
  • یہ سب معلومات دینے کے بعد Create Blog پر کلک کر دیں۔
  • لیجیے،  آپ کا پہلا بلاگ بن چکا ہے۔
  • اب  New Post  پر کلک کریں اور اپنی پہلی  بلاگ پوسٹ لکھنا شروع کریں۔
  • جب آپکے بلاگ پر سرچ انجن کی طرف سے ٹریفک آنا شروع ہو جائے تو آپ  "Earning”کے آپشن پر کلک کر کے Google Adsense  کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں اور اپنے بلاگ سے پیسے کما سکتے ہیں۔
create-blog-on-blogspot

نوٹ: جب تک آپکے بلاگ پر 300  Visitors  نہ ہو جائیں، اپنے بلاگ کو  Google Adsense  کے لیے اپلائی مت کریں ورنہ گوگل آپکے بلاگ کو Approve  نہیں کرے گا۔

WordPressکے ذریعے اپنا بلاگ بنانا:

  • ورڈپریس پر بلاگ بناے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
  • Navigation Menu میں Products پر ماؤس لے کر جائیں اور create blog  پر کلک کریں۔
  • Create blogکے  پیج پر start blog پر کلک کریں۔
  • اسکے بعد آپ کو WordPress پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنا email, password اور username  ڈالنا ہو گا۔

نوٹ: آپ WordPress  پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیےگوگل یا پھر ایپل ID کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

  • اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ کو اپنی مرضی کا Domain Name  لکھنا ہو گا۔
  • WordPress آپ کو دستیاب Domains  میں سے آپشن دیتا ہے جہاں سے آپ اپنی مرضی کی Domain  منتخب کریں گے۔
  • اسکے بعد آپ کو Billing Plan منتخب کرنا ہو گا۔
  • اپنی تمام مطلوبہ معلومات ڈالنے کے بعد آپ کو اپنے  کریڈٹ کارڈ یا پھر ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے ادائیگی کرنی ہو گی۔
  • ادائیگی کرنے کے بعد آپ اپنی پہلی بلاگ پوسٹ لکھ سکتے ہیں۔
  • “Write”  کے بٹن پر کلک کر کے اپنی پہلی بلاگ پوسٹ لکھنا شروع کریں۔

نوٹ: اپنے بلاگ کو مونیٹائز کرنے کے لیے پہلے آپ کو اپنے بلاگ پر کچھ ٹریفک لانا ضروری ہے۔

اس طرح سے آپ  WordPress  اور BlogSpot  پر اپنا بلاگ شروع کر سکتے ہیں۔ اور اب جانتے ہیں سب سے اہم سوال کا جواب جو کہ یہ ہے کہ، "بلاگنگ سے پیسہ کیسے کمایا جائے؟”

urdu-stem-wordpress-blogging

اپنے بلاگ سے کیسے پیسہ کمایا جائے؟

  • Affiliate Marketing:  آپ خصوصی ٹریکنگ لنکس کے ذریعے اپنے بلاگ پر اپنے سامعین کو کسی پروڈکٹ یا سروس کی سفارش کر سکتے ہیں۔ جب بھی کوئی شخص آپ کے لنک پر کلک کرنے کے بعد وہ پروڈکٹ یا سروس خریدتا ہے تو آپ کو ریفرل کمیشن ملتا ہے۔ Affiliate Marketing  اس طرح سے کام کرتی ہے۔ ریفرل کمیشن حاصل کرنے کے لیے آپ Amazon، Commission Junction، اور ShareASale وغیرہ جیسی سائٹس سے مختلف مصنوعات تلاش کر سکتے ہیں۔
  • Affiliate Marketing:  آپ خصوصی ٹریکنگ لنکس کے ذریعے اپنے بلاگ پر اپنے سامعین کو کسی پروڈکٹ یا سروس کی سفارش کر سکتے ہیں۔ جب بھی کوئی شخص آپ کے لنک پر کلک کرنے کے بعد وہ پروڈکٹ یا سروس خریدتا ہے تو آپ کو ریفرل کمیشن ملتا ہے۔ Affiliate Marketing  اس طرح سے کام کرتی ہے۔ ریفرل کمیشن حاصل کرنے کے لیے آپ Amazon، Commission Junction، اور ShareASale وغیرہ جیسی سائٹس سے مختلف مصنوعات تلاش کر سکتے ہیں۔
  • Sponsored کانٹینٹ لکھ کر: اپنے بلاگ کو مونیٹائز کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ اپنے بلاگ پر کافی زیادہ ٹریفک لا رہےہیں، تو ممکن ہے کچھ برانڈز یا کمپنیز آپ کو  پراڈکٹس یا سروسز کے بارے میں بلاگ لکھنے کا کہیں۔ آپ اُن برانڈز  کے پاس خود جا کر بھی اُن کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر اچھی ٹریفک آ رہی ہے۔  ایک دفعہ جب آپ کے بلاگ پر پڑھنے والوں کی ایک اچھی خاصی تعداد آنا شروع ہو جائے، تو برانڈز آپ کو اپنی پراڈکٹس یا سروسز کے لیے Sponsored Content لکھنے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔  

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے بڑھائی جائے؟

  • اپنے Content کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مدد سے پروموٹ کریں۔  سوشل میڈیا پر اپنے بلاگ کے پیج بنائیں اور اپنے دوستوں اور دیگر بلاگرز کو وہاں ٹیگ کریں۔اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگ پر قارئین کی بڑی تعداد کو لانے کے لیے   فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر کے Paid Advertising کے آپشن کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ کو ایسا کانٹینٹ لکھنا ہے جس کی مارکیٹ میں بہت ڈیمانڈ ہے۔ آپ سرچ کریں کہ کونسے اہم موضوعات ہیں اور پھر کسی ایک پر لکھنا شروع کریں۔ آپ کے بلاگ کے مواد کو مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق بہتر بنایا جانا چاہیے۔
  • آپ اپنی کیٹیگری کے دیگر بلاگز سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ یعنی آپ دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور پھر آپ اُن سے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔
  • کوئی بھی بلاگ لکھنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ ایسے keyword  ڈھونڈیں جن سے زیادہ تعداد میں پڑھنے والے آپ کے بلاگ پر آ سکتے ہیں۔
  • اپنے بلاگ پر ٹریفک بڑھانے کے لیے، آپ کو اپنے بلاگ پر ان خبروں کا جواب دینا چاہیے جو آپ کے بلاگ کی کیٹیگری سے متعلق ہیں۔

اگر آپ نے اپنے بلاگ پر ٹریفک بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننا ہے تو اس آرٹیکل سے مدد لی جا سکتی ہے۔

امید ہے یہ ہدایات مددگار ثابت ہو ں گی۔ اگر آپ کو ہماری کوشش پسند آئی ہے یا اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو نیچے Comment ضرور کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے