اس دور میں، جہاں انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہے، انٹرنیٹ پر آپ کے کاروبار کی موجودگی اس کو فروغ دینے اور اپنے صارفین کو ہدف بنانے کے لیے ایک بہترین حکمت عملی ہے۔ لیکن، اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ گوگل پر اپنی ویب سائٹ کو کس طرح پہلے پیج پر دکھانا ہے، تو انٹر نیٹ پر آپ کے کاروبار کی موجودگی کا پورا خیال غلط ثابت ہو سکتا ہے۔یہاں آ کر سرچ انجن آپٹیمائزیشن کام آتی ہے۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن

جب ہم SEO کے بارے میں سوچتے ہیں تو سب سے پہلی چیز ہمارے ذہن میں آتی ہے ‘آپ کی ویب سائٹ کو گوگل میں اعلی درجہ دینا’۔ ہاں اس کا حتمی مقصد وہی ہے جو ہم سوچتے ہیں یعنی ‘رینکنگ’۔ تو، SEO صحیح معنوں میں کیا ہے؟ سو آسان الفاظ میں؛

"SEO ان تمام بہترین طریقوں پر مشتمل ہے جن کی ہمیں سرچ انجن جیسے کہ گوگل میں اپنے ویب صفحات کو اونچا درجہ دینے کے لیے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔” سرچ انجن کی اصلاح سے ہمارے ویب پیجز کو SERP (سرچ انجن کے نتائج کا صفحہ) میں اعلیٰ درجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ویب سائٹ بنانے کے بعد اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اگلا مرحلہ کیا ہونا چاہیے؟ اور ہمیں یہ بھی پتہ چل چکا ہے کہ ہمیں اپنی ویب سائٹ کو گوگل سرچ کے نتائج میں سب سے اوپر کی درجہ بندی کرنے کے لیے SEO کی ضرورت ہے۔ اور اگر آپ اپنے کاروبار کی ویب سائٹ پر خود سے SEO کا تجربہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو پھر کسی کمپنی کی SEO Services حاصل کریں۔ نیچے کچھ طریقے دیئے گئے ہیں جن پر عمل کر کے ہم گوگل پر اپنی رینکنگ کو بہتر کر سکتے ہیں:

  1. اپنی ویب سائٹ کی پرفارمنس پر توجہ دیں۔ سُست لوڈ ہونے والی ویب سائٹس گوگل پر رینک نہیں ہو پاتی۔
  2. On-Page SEO کو بہتر کریں۔ اس پر ہم اس آرٹیکل میں آگے چل کر بات کریں گے۔
  3. ویب سائٹ پر آپ کا مواد ہمیشہ اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔ تازہ کونٹینٹ والی ویب سائٹس کو گوگل پسند کرتا ہے۔
  4. کوشش کریں کے آپ کا کونٹینٹ ایسا ہو جو آپ کے قارئین کے سوالات کے جوابات دے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کونٹینٹ پڑھنے والے کو وہ فراہم کرے جس کی وہ تلاش کر رہا ہے۔
  5. اپنی ویب سائٹ پر SSL Certificate انسٹال کریں۔
  6. ایسا کونٹینٹ ڈالیں جس میں معلومات تصاویر کی شکل میں موجود ہوں۔ ہر تصویر کو alt tag ضرور دیں۔
  7. ایسی ویب سائٹس سے بیک لنک لیں جن کی اتھارٹی اچھی ہو۔ گوگل پر اچھا پرفارم کرنے والی ویب سائٹس کے بیک لنکس آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے۔
  8. اپنی ویب سائٹ کا سائٹ میپ گوگل کے Search Consoleمیں شامل کریں۔

اس آرٹیکل میں ہم ان طریقوں پر بات کریں گے۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں!

ہمیں اپنی ویب سائٹ کو گوگل پر رینک کروانے کے لیے تین طرح کی SEOکرنا ہوتی ہے۔ نیچے SEO کی تین اقسام لکھی ہیں:

  1. آن پیج SEO
  2. آف پیج SEO
  3. ٹیکنکل SEO

SEO کے طریقوں کو اپلائی کرنے سے پہلے ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ گوگل کا سرچ الگورتھم کیسے کام کرتا ہے۔ تو پہلے دیکھتے ہیں کہ Googl Search Algorithm کیسے کام کرتا ہے۔

urdu-stem-how-to-rank-higher-in-google

گوگل سرچ الگورتھم کیسے کام کرتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا کے گوگل کیسے جانتا ہے کہ کسی سرچ کے جواب میں کونسا ڈیٹا دکھانا ہے؟ اس کے علاوہ جب انٹرنیٹ پر لاکھوں ویب پیجز پر ڈیٹا کی بڑی مقدار موجود ہو تو یہ فیصلہ کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سا ڈیٹا دکھانا ہے۔ 3 چیزوں کی بنیاد پر گوگل فیصلہ کرتا ہے کہ کسی سرچ کے جواب میں کونسا ڈیٹا پہلے پیجز پر دکھانا ہے۔

1: کرالنگ (Crawling):

گوگل جیسے سرچ انجن بوٹس یاسپائڈرز کا استعمال کرتے ہیں جو ویب پیجز پر رینگتے ہیں جب صارف کچھ سرچ کرنے کے لیے کچھ ٹائپ کرتا ہے۔ یہ کرالر وہ سکینر ہیں جو ویب پیجز کے HTML کوڈز کو اسکین کرتے ہیں اور جو چیز سرچ کی گئی اس سے مشابہہ ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔

2: انڈیکسنگ (Indexing):

جب کرالرز ویب پیجز کو اسکین کرلیتےہیں، اس کے بعد انڈیکسنگ چلتی ہے۔ ایک جیسے ڈیٹا والے ویب صفحات کو ایک ساتھ گروپ کیا جاتا ہے۔ تمام اسکین شدہ (کرال شدہ) صفحات گوگل کے ڈیٹا بیس میں ترتیب دیئے گئے ہیں۔

3: رینکنگ (Ranking):

اب آخری مرحلہ آتا ہے۔ انڈیکس شدہ صفحات میں سے، گوگل فیصلہ کرتا ہے کہ تلاش کے نتائج کے پہلے صفحے پر کن صفحات کو درجہ دیا جائے۔ یہاں، ایسے ویب صفحات جن کا مواد صارف کی سرچ سے زیادہ متعلقہ ہے (کی ورڈز کے استعمال سے)، اونچا درجہ حاصل کرتا ہے۔ تاہم رینکنگ سے پہلےمواد کتنا معیاری ہے، کتنا مکمل ہے، کتنی آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے، اس مواد سے کتنا مطلب واضح ہو رہا ہے اور اس جیسے دیگر عوامل بھی دیکھے جاتے ہیں۔

working-of-google-search-algorithm

سرچ الگورتھم کے کام کے طریقے کے بعد، اب ہم بات کریں گے SEO کی اقسام کی۔

سرچ انجن آپٹمائزیشن کی اقسام

سرچ انجن آپٹمائزیشن کی بنیادی طور پر تین اقسام ہیں جو آن پیج، آف پیج اور ٹیکنکل SEO ہیں۔ ان اقسام کی مدد سے ہم organic traffic حاصل کرتے ہیں۔ SEO کو تین اقسام میں تقسیم کر کے ہم آسانی سے اپنی organic search strategy کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اب ہم تینوں اقسام پر تفصیل سے بات کریں گے۔

1: آن پیج SEO:

آن پیج SEO ویب سائٹ پر موجود مواد کے متعلق ہے۔ یہ سرچ انجن کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ کسی ویب پیج پر کس قسم کا مواد ہے۔ آن پیج SEO یہ بھی بتاتی ہے کہ آیا ویب پیج رینک ہونے کا مستحق ہے یا نہیں۔ اپنی آن پیج SEO کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل عوامل کا خیال رکھنا چاہیے:

a. کی ورڈ (Keyword) ریسرچ:

آن پیج SEO میں ہم ہر ایک پیج کے ساتھ ایک الگ کی ورڈ منسلک کر کے اس پیج پر موجود مواد کو بہتر (Optimize) بناتے ہیں۔کی ورڈ Keyword ایک ایسا لفظ یا جملہ ہے جس کے لیے ہم اپنے ویب پیج کو گوگل پر رینک کروانا چاہتے ہیں اور اپنے مطلوبہ کی ورڈز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اسی طرح اپنے پیج کے مواد کو آپٹمائز کرتے ہیں۔ یہ الفاظ یا جملے در حقیقت کسی بھی صارف کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب صارف کچھ بھی سرچ کرتا ہے تو وہ جن الفاظ کو لکھ کر سرچ کرے گا وہ الفاظ ہمیں بتا دیں گے کہ وہ صارف کیا چاہتا ہے اور اس کا کیا ارادہ ہے۔ کی ورڈ سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ پیج کے اندر کیسا مواد ہے تاکہ جب کوئی صارف اس مخصوص کی ورڈ کے ساتھ کچھ تلاش کرے تو اس کا وہ خاص ویب پیج مل جائے۔ گوگل کی ورڈز کی تحقیق کے لیے ایک مفت ٹول فراہم کرتا ہے جس کو ہم keyword planner کہتے ہیں۔ کی ورڈز کے بارے میں آپ کو ان باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے:

  • یقینی بنائیں کے آپ کا کی ورڈ آپ کے پیج کے ٹائٹل میں موجود ہو۔
  • کی ورڈ آپ کے پیج کے URLمیں بھی ہونا چاہیے۔
  • آپ کا کی ورڈ پیج پر موجود H1 tag میں بھی موجودہونا چاہیے۔
  • کی ورڈ کو اپنے پیج کے پہلے پیراگراف میں شامل کریں۔
  • ذہن میں رکھیں کے کی ورڈ کتنی بار ایک پیج پر استعمال کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق کی ورڈ کو مواد میں استعمال کرنے کی اوسط ایک سے دو فی صد ہونی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر 100 الفاظ کے بعد آپ اپنا کی ورڈ استعمال کریں۔

نوٹ: خیال رہے کہ کی ورڈز کو زبردستی مواد میں شامل نہ کیا جائے۔ بلکہ اگر وہ قدرتی طور پر شامل ہو سکتے ہیں تو ہی ان کو شامل کریں۔

b. جتنا ہو سکے دلکش پیج ٹائٹل لکھیں

کسی بھی پیج کو آپٹیمائز کرتے ہوئے یہ بات یقینی بنائیں کہ اس کا ٹائٹل اس قدر دلکش اور دلچسپ ہو کہ صارف اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ اپنے پیج کا ٹائٹل اس بات کو ذہن میں رکھ کر بنائیں کہ ایک عام صارف سرچ میں کیا لکھے گا۔ کی ورڈ ریسرچ مکمل کرنے کے بعد اپنے پیج کے ٹائٹل کا فیصلہ کریں۔

c. میٹا ڈسکرپشن

ابھی ہم نے ذکر کیا کہ پیج ٹائٹل ایسا ہو کہ صارف اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ یہی بات پیج کی میٹا ڈسکرپشن پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ میٹا ڈسکرپشن وہ ٹیکسٹ ہوتا ہے جو سرچ رزلٹ میں نظر آنے والے پیجز کے لنک کے نیچے موجود ہتا ہے۔

urdu-stem-page-meta-description

اگرچہ یہ SEO پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے، لیکن سرچ انجن کو یہ بتانے کے لیے کہ ہمارا صفحہ کس چیز کے بارے میں ہے اور صارف کو ہمارے لنک پر کلک کرنے کے لیے ایک بہت مفید چیز ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا کی ورڈ میٹا ڈسکرپشن میں بھی موجود ہو۔

d. انٹرنل لِنکس (Internal Links)

انٹرنل لِنکس کا مطلب ایک ہی ویب سائٹ میں مختلف پیجز کا ایک دوسرے کےساتھ لنک ہونا۔ آن پیج SEO میں انٹرنل لِنکس بہت اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم صارفین کو اپنی ویب سائت کے دوسرے پیجز پر بھی لے کے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب ہم کسی ایک پیج کا لنک دوسرے پیج پر لگاتے ہیں تپو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا کی ورڈ دونوں پیجز سے متعلقہ ہے۔

e. تصویروں کا Alt Tag

جب آپ کسی ویب پیج پر تصویروں کا استعمال کرتے ہیں تو اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ تمام تصاویر کے alt tags لگائیں۔ آن پیج SEO میں تصاویر کی SEOمیں ان کا بہت اہم کردار ہے۔ alt tags لگاتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں:

  • تصاویر کے alt tag ایسے رکھیں جو خود بتائیں کہ تصویر کس بارے میں ہے۔
  • اپنے کی ورڈ کو alt tag میں استعمال کرنا بہت اچھا عمل سمجھا جاتا ہے۔

f. ایسا مواد لکھیں جو آسانی سے پڑھا جا سکے

آن پیج SEO کرتے ہوئے ایک اور اہم چیز یہ ہے کہ آپ مواد ایسے لکھیں جو آسانی سے پڑھا جا سکے۔ صفحہ کا مواد بناتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ پیراگراف زیادہ لمبے نہ لکھیں۔ عام طور پر تین جملوں پر مشتمل پیراگراف کو مناسب سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ لمبے جملے نہ لکھیں۔ کوشش کریں کہ active voice والے جملے لکھیں۔ Transitional Words کا بھی استعمال کریں۔

آن پیج SEO کرتے وقت خیال رہے کہ ہر پیج کو الگ کی ورڈ اسائن کریں۔ ایک سے زیادہ پیجز کو ایک ہی کی ورڈ اسائن کرنا Keyword Cannibalization کا سبب بنے گا۔ یہ ایسی صورتحال ہے جس میں ایک سے زیادہ پیجز جن کا کی ورڈ ایک ہی ہتا ہے، ایک دوسرے کی ٹریفک کو کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ یعنی کہ گوگل فیصلہ نہیں کر پاتا کہ کس پیج کو اس خاص کی ورڈ کے لیے رینک کیا جائے۔ ایسے میں دونوں پیجز ہی رینک نہیں ہو پاتے۔

ورڈپریس استعمال کرنے والوں کے لیے SEO کے لیے بہترین plugins موجود ہیں۔ ان میں سب سے بہترین Yoast اور All In One SEO ہیں۔

2۔ آف پیج SEO

آف پیج SEO سے مراد وہ سرگرمیاں ہیں جو آپ کی ویب سائٹ سے باہر ہوتی ہیں۔ ہم زیادہ تر وقت آف پیج SEO کو Link Building کے طور پر سوچتے ہیں۔

یہ وہ تکنیکیں ہیں جو آپ کی ویب سائٹ کے دیگر ویب سائٹس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتی ہیں۔ وہ یقینی طور پر آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن میں اعلی درجہ دینے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر ہم آف پیج SEO کی اقسام کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں 2 قسمیں ملتی ہیں:

1: اِن باؤنڈ لِنکس (Inbound Links):

ان باؤنڈ لنکس وہ لنکس ہیں جو کسی اور کی ویب سائٹ سے آپ کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، یہ دوسری ویب سائٹس پر آپ کی ویب سائٹ کے لنکس ہیں۔ ان باؤنڈ لنکس درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ سرچ انجن کو بتاتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ کتنی معتبر ہے۔

اِن باؤنڈ لِنکس کے حوالے سے ایک ضروری بات یہ ہے کہ جن ویب سائٹ پر آپ کی ویب سائٹ کا لِنک لگا ہو وہ مستند ویب سائٹ ہوں۔ یعنی وہ ایسی ویب سائٹس ہوں جن پر ایسا مواد ہو جس کو لوگ سرچ کرتے ہیں اور لوگوں کے لیے مفید بھی ہو۔ اس کے برعکس، اگر ہماری ویب سائٹس کے لِنک کسی ایسی ویب سائٹ پر ہیں جو اصل ڈیٹا نہیں پیش کر رہی، تو اِن باؤنڈ لِنکس کا ہمیں اُلٹا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

2: آؤٹ باؤنڈ لِنکس (Outbound Links):

دوسری ویب سائٹس کے لِنکس اپنی ویب سائٹ پر لگانا آؤٹ باؤنڈ لِنکنگ (Outbound Linking) کہلاتا ہے۔  Semrush کے مطابق;

"آؤٹ باؤنڈ لنکس وہ لنکس ہیں جو آپ کی ویب سائٹ سے دوسری ویب سائٹ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ایسے لنکس اکثر مواد کے اندر شامل کیے جاتے ہیں تاکہ اپنے مواد کے سیاق و سباق کو مزید بہتر کیا جا سکے اور پڑھنے والوں کو اس خاص موضوع کے متعلق مزید معلومات فراہم کی جا سکیں۔”

قارئین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قارئین کو کسی مخصوص موضوع کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے آؤٹ باؤنڈ لنکس شامل کرنا اچھی بات ہے۔ یہ آپ کی سائٹ کو سرچ انجنوں میں درجہ بندی کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو لنکس اپنی بلاگ پوسٹ یا صفحہ میں شامل کر رہے ہیں وہ اس موضوع کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں جس کے لیے آپ لکھ رہے ہیں یعنی دونوں مضامین (آپ کے اور جس سے آپ لنک کر رہے ہیں) ایک دوسرے سے متعلق ہیں۔

اپنی آف پیج SEO کو بہتر کرنے کے لیے آپ یہ چیزیں کر سکتے ہیں:

  • ایسے پلیٹ فارمز جن پر آپ کو لکھنے کی اجازت ہو، وہاں بلاگ لکھیں (Guest Blogging).
  • سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ایکٹیو رہیں۔
  • معلومات دینے کے لیے زیادہ زیادہ تصاویر کا استعمال کریں۔
  • ایسے فورمز، پلیٹ فارمز میں شامل ہونا جن کا موضوع آپ سے ملتا جلتا ہے، بہت فایدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس موضوع پر مزید پڑھنا چاہتے ہیں تو MOZ سے مدد لے سکتے ہیں۔

3: ٹیکنکل SEO:

ٹیکنکل SEO آپ کی ویب سائٹ کے بیک اینڈ کو بہتر بنانے سے متعلق ہے۔ اس کا تعلق آپ کی ویب سائٹ کے مواد سے نہیں ہوتا۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کے سٹرکچر سے متعلق ہوتی ہے۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کے مواد کو پڑھنے کے قابل بنا کر اور ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کے تجربے کو بہتر بناتا ہے جس سے سرچ انجن کو آپ کی ویب سائٹ کا معیار جانچنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹیکنکل SEO میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہوتے ہیں:

  • آپ کی ویب سائٹ کا سائٹ میپ
  • ویب سائٹ کا مختلف ڈیوائسز پر ڈسپلے (Responsiveness)
  • ویب سائٹ کی پرفارمنس
  • SSL سرٹیفیکیٹ کی انسٹالیشن
  • ویب سائٹ کی انڈیکسنگ
  • ویب سائٹ کی crawlability
  • ویب سائٹ کا ڈیزائن
  • ویب سائٹ کی سکیورٹی
  • ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کا سٹرکچر

تکنیکی SEO ایک ایسی چیز ہے جسے اگر صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تو سرچ انجنوں پر آپ کی ویب سائٹ کی درجہ بندی پر بہت زیادہ اثر نہیں ڈالتا۔ لیکن اگر صورتحال دوسری صورت میں ہے، تو یہ صارف کے تجربے کو برباد کرکے آپ کی ویب سائٹ کے ٹریفک کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے جس کے لیے گوگل ویب سائٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔ لیکن اگر صورتحال دوسری صورت میں ہے، تو یہ صارف کے تجربے کو برباد کرکے آپ کی ویب سائٹ کے ٹریفک کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے جس کے لیے گوگل ویب سائٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔

گفتگو کا نتیجہ:

کہانی کو مختصر کرتے ہوئے، ہم نے اس آرٹیکل میں ویب سائٹ کی گوگل پر رینکنگ کے بارے میں بات کی۔ ہم نے معلوم کیا کہ SEO ان طریقوں کا ایک مجموعہ ہے جس کی پیروی ہم اپنی ویب سائٹس کو گوگل جیسے سرچ انجنوں میں اعلیٰ درجہ دینے کے لیے کرتے ہیں۔ ہم نے گوگل سرچ انجن کے کام اور SEO کی تین اقسام کے بارے میں بھی بات کی۔

گوگل میں اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کے لیے، یقینی بنائیں کہ آپ اصل مواد پیش کرتے ہیں۔ وہ مواد جو آپ کے موضوع کو اہمیت دیتا ہے اور پڑھنے والوں کے سوالات کو حل کرتا ہے۔ اب آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ کی درجہ بندی کرنے کے تمام طریقے ہیں، لہذا ان کو لاگو کرنے اور organic ٹریفک کو راغب کرنے کا وقت ہے۔

3 thoughts on “اپنی ویب سائٹ کو گوگل پر رینک کیسے کروایا جائے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے